united journalist panel bhi medan mein utar gya

یونائیٹڈ جرنلٹس پینل بھی میدان میں اتر گیا۔۔

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں پچیس دسمبر کو ہونے والی پولنگ کے لئے یونائیٹڈ جرنلٹس پینل نے بھی اپنے امیدوار میدان میں اتار دیئے ہیں، جنہیں پریس کلب کے تمام سینئرز کی بھرپور حمایت بھی حاصل ہے۔۔ یونائیٹڈ جرنلٹس پینل کی جانب سے صدارت کے عہدے کے لئے سینئر صحافی رہنما خورشید عباسی، سیکرٹری کے لئے محمد عارف خان، نائب صدارت کے لئے خاتون امیدوار سمیرا ججہ،خزانچی کے لئے زبیر ابراہیم، جوائنٹ سیکرٹری کے لئے اسلم شاہ جب کہ گورننگ باڈی کے لئے عباس نقوی، عامر شیخ، روبینہ یاسمین، محمد بیگ، قسیم سعید، علی شیر(منصور کھوکھر) اور آغا کرم علی شاہ شامل ہیں۔۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں