united journalist ke wafd ki maroof scholar se mulaqat

یونائیٹڈجرنلٹس کے وفد کی معروف اسکالرسے ملاقات۔۔

یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم آف پاکستان  کے وفد نےپاک۔ازبک فرینڈشپ کونسل کے صدر معروف سیرت سکالر ڈاکٹرطارق شریف زادہ کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی، سینئر نائب صدر یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم مناظر علی ، سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم و ڈپٹی بیورو چیف دی ہالیڈے میگزین رضا محمد ، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و سینئر پروڈیوسر سید رضوان شمسی، میڈیا کوآرڈینیٹر و کالم نگار سید عارف نوناری، اینکر پرسن و سینئر صحافی میاں آصف ، سینئر  پروڈیوسر فراست سلیم جنجوعہ، سینئر پروڈیوسر فیاض حسین، سینئر صحافی ملک سجاد اعوان، شبیر احمد، رانا عثمان ودیگر نے شرکت کی، سیکرٹری جنرل رضا محمد نے وفد کے ارکان کا تعارف اور تنظیم کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا،ملاقات میں اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں ڈاکٹر طارق شریف زادہ نے خصوصی طور پر سیرت النبی کے مختلف پہلوئوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عصرحاضر میں یہ ضروری ہے کہ نئی نسل کو سیرت النبیﷺسے روشناس کرایاجائے، ڈاکٹر طارق شریف زادہ نے اس دوران سرزمین مقدس پرحاضری کے دوران پیش آنے والے واقعات اور ایسے مقدس مقامات بارے بھی آگاہ کیا جو ابھی تک عام لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں