یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے وفد نے ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ اینڈ ہیومن ریسورس ملک سعید عالم اور ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ منہاج حلال سرٹیفکیشن لمیٹڈ راجہ طاہر لطیف کی دعوت پر منہاج یونیورسٹی کا دورہ کیا،منہاج حلال سرٹیفیکشن لمیٹڈ کے ذمہ داران سے میٹنگ میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، وفد میں سینئر نائب صدر مناظر علی، سیکرٹری جنرل رضا محمد، فنانس سیکرٹری محمد احمد خالد، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم و ممبر گورننگ باڈی لاہور پریس کلب سید رضوان شمسی، میڈیا کوآرڈینیٹر یوجےایف پی سید عارف نوری، سینئر صحافی و اینکر پرسن میاں محمد آصف، سینئر پروڈیوسر فراست سلیم جنجوعہ، پروڈیوسر فیاض حسین، اینکر پرسن عمران طاہررندھاوا،سینئر کونٹینٹ پروڈیوسر اسد نقوی، اینکر پرسن آصف قصوری، پروڈیوسر علی شمسی اور رانا عثمان شامل تھے، سیکرٹری جنرل یوجے ایف پی رضا محمد نے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا اور تنظیمی سرگرمیوں، اغراض و مقاصد اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا جسے شعبہ منہاج حلال کے ذمہ داران نے سراہا، میٹنگ کے بعد یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے وفد کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا،اس موقع پرمنہاج حلال پراجیکٹ کے آپریشنز منیجر فراز اختر ملک، ممبر شریعہ ایسوسی ایٹ اینڈ حلال آڈیٹر بلال صابر، ممبر شریعہ بورڈ راشد کلیامی، فوڈ سائنٹسٹ اینڈ حلال آڈیٹر ضیاء الرحمان سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
