یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام “خودکفیل” کے اشتراک سے صحافیوں کے لیے ایس بی ای ایس انسٹی ٹیوٹ گارڈن ٹائون لاہور میں “ڈیجیٹل میڈیا اینڈ فری لانسنگ” تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ورکشاپ میں سینئر صحافیوں، یوٹیوبرز، وی لاگرز، بلاگرز اور سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والے نوجوان خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تربیتی سیشن میں معروف سوشل میڈیا ماہرین نے شرکاء کو ٹریننگ دی،سوشل میڈیا ایکسپرٹس محمد نبیل،عامر اقبال اور فیضان بجرار نے اس حوالے سے خصوصی لیکچرز دیئے، یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم پاکستان کے فاونڈر،سیکرٹری جنرل رضا محمد اور سینئر نائب صدر یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم پاکستان مناظر علی نے ورکشاپ کے شرکاء کو فورم کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ورکشاپ میں وائس چیئرمین یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم پاکستان اور سینئر اینکر پرسن احتشام الرحمان ،نائب صدر یوجے ایف پی اور سینئر صحافی عرفان ریاض،فنانس سیکرٹری یوجے ایف پی اور سینئر صحافی محمد احمد خالد، سینئر صحافی عظیم گوہر، اینکر پرسن وممبر گورننگ باڈی لاہور پریس کلب روبا عروج، سینئر صحافی و اینکر اظہر تھراج، اینکر پرسن فرحان خان، سینئر صحافی علی رضا، سینئر صحافی ملک سجاد اعوان، سینئر صحافی رضوان نقوی،سینئر صحافی سرفراز علی ہاشمی، اعیان سندھو،عائشہ صدیقہ،سینئر صحافی فوزیہ غنی، شازیہ بشیر،صغریٰ بی بی، کونٹینٹ پروڈیوسر سید اسعد نقوی،شہزاد احمد،واجد رانا، شبیر احمد،عثمان صدیقی،فیض احمد،شہزاد عطاری،امانت علی،شہزادہ عثمان طاہر،عبدالماجد ملک اور دیگرنے شرکت کی، ورکشاپ کے اختتام پر یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کی قیادت اور معزز مہمانوں نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے، یو جے ایف پی کی قیادت نے ورکشاپ کے کامیاب انعقاد میں تعاون کرنے پر سی ای او گروتھ وینچراور کو چیئرمین “خود کفیل” شہزاد روشن گیلانی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں ملکر چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر وائس چئیرمین یو جے ایف پی احتشام الرحمان، سینئر نائب صدر مناظر علی اور سیکرٹری جنرل رضا محمد کا کہنا تھا کہ دور جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے اداروں میں مختلف شعبہ جات میں اپنا نام بنانے والے صحافیوں کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق سوشل میڈیا پر بھی اپنی صلاحیتوں کے مطابق متحرک رہنا ہوگا جس کیلئے یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم اس طرح کی مزید کاوشیں کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ فورم سے وابستہ صحافیوں کو صحیح معنوں میں فائدہ ہو اور انہیں آنے والے دور میں میڈیا کے حوالے سے اپنی راہیں متعین کرنے میں مدد مل سکے۔
یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام ڈیجیٹل میڈیا ورکشاپ
Facebook Comments