Unique protest of newspapers in occupied Kashmir

مقبوضہ کشمیر میں اخبارات کا انوکھا احتجاج۔۔

مقبوضہ کشمیر سے شائع ہونے والے موقر اخبارات نے بھارتی جارحیت اور آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹنے پر صفحہ اول کو خالی چھوڑ کر صدائے احتجاج بلند کیا۔ مقبوضہ کشمیر کی ترجمانی کرنے والے معروف اخبارات گریٹر کشمیر، کشمیر ریڈرز، کشمیر آبزرور اور کشمیر مانیٹر نے اپنے سرورق کو خالی چھوڑ کر بھارت کے نام نہاد سیکولر ازم کا چہرہ بے نقاب کردیا۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے سرکاری اشتہارات کو مودی سرکار کی مداح سرائی اور بھارتی فوج کے مظالم نہ دکھانے سے مشروط کردیا۔بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے مودی سرکار کے کہنے پر’گریٹر کشمیر‘ اور ’کشمیر ریڈرز‘ کو خاموش کرانے کے لیے اشتہارات روک لیے تھے، جس سے یہ اخبارات شدید مالی بحران کا شکار ہوگئے۔’کشمیر ریڈرز‘ اور ’گریٹر کشمیر‘ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دیگر دو اخبارات کشمیر آبزرور اور کشمیر مانیٹر سمیت دیگر اخبارات نے بھی اپنے سرورق پر کوئی خبر شائع نہیں کی۔ کشمیری اخبارات کا صفحہ اول تو خالی تھا لیکن یہ وہ پیغام تھا جس نے چیخ چیخ کر بھارتی مظالم کی روداد سنا دی۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں