Unesco ka pakistan mein media and information literacy ki hikmat amli par mushawarat ka aghaz

یونیسکو کا پاکستان میں میڈیا اینڈ انفارمیشن لٹریسی کی حکمت عملی پر مشاورت کا آغاز

یونیسکو نے پاکستان میں میڈیا اور انفارمیشن لٹریسی (این آئی ایل) پالیسی فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لئے میڈیا فاؤنڈیشن 360 کے تعاون سے ایک منصوبے کا آغاز کیا، افتتاحی کانفرنس شعبہ ڈیجیٹل میڈیا، پنجاب یونیورسٹی، لاہور میں منعقد کی گئی جس میں پالیسی سازوں، میڈیا پروفیشنلز، ماہرینِ تعلیم اور سول سوسائٹی کےنمائندوں نے شرکت کی۔اس کانفرنس میں شرکاء نے ملک میں میڈیا اور انفارمیشن لٹریسی (ایم آئی ایل )کو فروغ دینے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ اس کانفرنس کا مقصد معلومات کا تنقیدی جائزہ لینے، جعلی خبروں، گمراہ کن معلومات اور نفرت انگیز مواد کا پھیلاو روکنے کے حوالے سے  لوگوں میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کے لئے میڈیا اینڈ انفارمیشن لٹریسی کے تصورکو عام کرنے کے لئے مربوط لائحہ عمل ترتیب دینا تھا۔ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ڈیجیٹل میڈیا کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر سویرا شامی جو کہ اِس منصوبے میں ریسرچ لیڈ کے طور پر کام کر رہی ہیں، نے شرکاء کو منصوبے کے مقاصد اور آج کے دور میں میڈیا اینڈ انفارمیشن لٹریسی کی ضرورت پر بریفنگ دی۔ یونیسکو کے نیشنل پروفیشنل آفیسر حمزہ خان سواتی نے پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو آگے بڑھانے اور معلوماتی لٹریسی کو مضبوط بنانے کے حوالے سے یونیسکو کے عزم پر روشنی ڈالی۔ اس سلسلے میں صوبائی اور ضلعی سطح پر بھی سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ اختتامی کانفرنس اسلام آباد میں ہو گی جس میں مرتب کئے جانے والے فریم ورک کا مسودہ پیش کیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں