انڈرٹرائل رہنماؤں کی میڈیاکوریج پر پابندی نہیں۔۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ مل کر قانون سازی اور تقرریوں سے پیچھے نہیں ہٹی،دو کروڑ بچے اسکول نہیں جارہے تو اس کا مطلب ہم ناکام ہوگئے ہیں،فردوس عاشق اعوان کو شاید بات سمجھ نہیں آئی، انڈر ٹرائل سیاستدانوں کی میڈیا کوریج پر پابندی کی کوئی بات نہیں ہوئی۔۔ہماری حکومت نے کبھی نہیں کہا کہ افراد لاپتہ ہونے چاہئیں، کابینہ میں مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت دینے نہ دینے پر بات ہوئی لیکن باضابطہ بحث نہیں ہوئی، حکومت مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت دینے کی طرف زیادہ راغب نہیں۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں