اداکارہ عفت عمر کا اپنی بڑھتی عمر سے متعلق کہنا ہے کہ انہیں اپنی بڑھتی عمر چھپانے کا کوئی شوق نہیں ہے ۔انہوں نے حال ہی میں اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ’’میں 49 سال کی ہوں اور مجھے اپنی عمر سے محبت ہے ‘‘۔ان کا کہناتھاکہ آپ میں سے جو کوئی بھی مجھے بدصورت سمجھتا ہے وہ اپنی پرورش دکھاتا ہے اور کچھ نہیں۔ انہوں نے مداحوں کو یہ مشورہ بھی دیا کہ آپ کسی کو یہ نہ کہیں کہ وہ بدصورت ہے۔ اداکارہ کے مداحوں نے ان کی شیئر کی گئی تصویر کو بے حد پسند کیا اور کہاکہ آپ ہمارے دلوں میں بستی ہیں اورانتہائی خوبصورت ہیں ۔

Facebook Comments