ummat ke chief reporter ki dakuo par firing

امت کے ملازمین 10 ماہ سے تنخواہوں سے محروم۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ نے ماہ صیام میں میڈیا مالکان کی جانب سے ورکرز کو تنخواہیں نہ دینے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ایک بیان میں مجلسِ عاملہ نے جنگ اخبار سمیت دیگر اخبارات اور ٹی وی چینلز میں میڈیا ورکرز کو کئ کئ ماہ سے تنخواہیں نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ تنخواہوں کی ادائیگی فوری کی جائے کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان نے کہا کہ بعض اخبارات بیگار کیمپ بن گئے ہیںِ ماہانہ کروڑوں روپے اشتہارات کی مد میں بٹورنے جاتے ہیں لیکن ورکرز کو ان کا معاوضہ نہیں دیا جاتا جنرل سیکرٹری سردار لیاقت نے کہا کہ جنگ جیسے اخبار میں دو ماہ امت میں دس ماہ اور خود کو بلوچستان کا سب سے بڑا اخبار کہلوانے والے ‘انتخاب” میں ملازمین کو ان کا حق نہیں دیا جاتا انتہائی محدود تنخواہوں کے باوجود ملازمین کو بروقت ادائیگی نہیں کی جارہی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ھے مجلس عاملہ نے ٹی وی چینلز میں ورکرز معاشی حالت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا بعض چینلز مالکان نے ورکنگ جرنلسٹس کو نظر انداز کر کے مافیاز کو ذمہ داریاں دے دیں ‘خود بھی کماؤ اور ہمیں بھی کھلاؤ” کے گھٹیا فارمولے کو اپنا دیاگیا ھے مالکان کا یہ شرمناک عمل میڈیا انڈسٹری کو تباہ کر رھا ھے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی. کراچی یونین آف جرنلسٹس نے مزید کہا کہ ایک طرف پیکا جیسے کالے قانون کے خلاف ملک بھر کی صحافی برادری اور سول سوسائٹی سراپائے احتجاج ھے دوسری طرف میدیا ورکرز کو معاشی بدحالی کا سامنا ھے ایسی صورتحال میں سڑکوں پر نکلنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں. پی ایف یو جے اس حوالے سے جب بھی کال دے گی کے یو جے بھرپور کردار ادا کرئے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں