ummat ke chief reporter ki dakuo par firing

امت کے چیف رپورٹرکی ڈاکوؤں پر فائرنگ۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے جنرل سیکریٹری اور امت کے چیف رپورٹر سید نبیل اختر کو ہفتے کی شام 6 ڈاکوؤں نے کراچی کے علاقےسعدی ٹاؤن کے قریب لوٹنے کی کوشش کی۔۔ نبیل اختر فیملی کے ہمراہ ایک عزیز کے گھر جا رہے تھے۔ڈاکووں کی جانب سے گھیرنے پر نبیل اختر سے گاڑی بھگا دی اور لائسنس والے پستول سے ڈاکووں پر فائرنگ کی جس کے بعد ڈاکو بھاگ گئے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک ڈاکو فائرنگ سے زخمی بھی ہوا ہے۔صحافی برادری کا کہنا ہے کہ شہر میں کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ کوئی بھی شہری کسی بھی جگہ محفوظ نہیں ہے۔نبیل اختر نے خطرہ مول لیکر فیملی کو لوٹنے سے بچایا۔دریں اثنا کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر حامد الرحمٰن اور مجلس عاملہ نے صفورا کے علاقے میں کے یو جے دستور کے سیکریٹری اور امت اخبار کے چیف رپورٹر سید نبیل اختر سے رہزنی کی کوشش اور فائرنگ کی مذمت کی ہے اور شہر میں بڑھتی ہوئی رہزنی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔کے یو کے دستور کے صدر حامد الرحمٰن نے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے شہری ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہے اور اس سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔کے یو جے دستور کے سیکریٹری اور امت کے چیف رپورٹر سید نبیل اختر کو ہفتے کی شام 6 ڈاکوؤں نے سعدی ٹاؤن کے قریب لوٹنے کی کوشش کی تاہم مزاحمت کے نتیجے میں وہ محفوظ رہے۔ نبیل اختر فیملی کے ہمراہ اپنے عزیز کے گھر جا رہے تھے۔کے یو جے دستور کے صدر حامد الرحمٰن کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ڈاکوؤں کے سامنے پولیس بھی بے بس نظر آتی ہے۔رہزنی کی وارداتوں میں اب تک کئی شہری جاں بحق ہوچکے ہیں لیکن ڈاکو نہیں پکڑے جاتے۔کے یو کے دستور کے صدر نے وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی پولیس سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر میں امن قائم و امان کی صورتحال کو بہتر بنائیں تاکہ شہری کوخود کو محفوظ تصور کر سکیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں