دستور گروپ روزنامہ امت کے مالکان اور انتظامیہ کی جانب سے ان بنک اکاونٹس کی اچانک بندش جن سے صحافیوں اور دیگر ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں ، صحافیوں اور دستور کے ممبرز کو ہراساں کرنے انہیں بلا جواز شوکاز نوٹسز جاری کرنے اور ادارتی بورڈ کے اراکین کی ان کے عہدوں سے برطرفی کے اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے۔۔دستور گروپ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور مذکورہ اقدامات کو صحافی اور مزدور دشمن قرار دیتے ہوئے روزنامہ امت کے مالکان اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ صحافی اور مزدور دشمن اقدامات کو فی الفور واپس لے۔۔صحافی تنظیموں اور رونامہ امت کے مالکان اور انتظامیہ کے درمیان جو تحریری معاہدہ ہوا تھا اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے صحافیوں اور ملازمین کی تنخواہوں اور واجبات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائے۔۔دستور گروپ نے اپنے مذمتی بیان میں مزید کہا ہے کہ روزنامہ امت کی جانب سے صحافی اور مزدور دشمن اقدامات کی وجہ سے صحافیوں میں تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے صحافی برادری ان صحافی اور مزدور دشمن اقدامات کے خلاف ہر سطح پر پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)