ummat akhbar muqadma baazi ka shikaar hone laga

امت ایمپلائز یونین کو رجسٹریشن سرٹیفیکٹ مل گیا۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر سید راشد عزیز ، جنرل سیکریٹری موسیٰ کلیم اور مجلس عاملہ کے اراکین نے امت ایمپلائز یونین کے قیام و این آئی آر سی سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے اجرا پر کارکنان امت و عہدیداران کو مبارکباد دی ہے ۔ کے یو جے عہدیداران نے کہا ہے کہ امت ایمپلائز یونین کے عہدیداران اور کور کمیٹی کے اراکین نے ڈیڑھ سو سے زائد ملازمین کو کروڑوں روپے کے واجبات دلانے کیلئے جو محنت کی ہے اس کے ہم سب گواہ ہیں ۔ ملازمین کیلئے یونین کے قیام سے پہلے ہی کوششیں کرنے والے امت ایمپلائز یونین کے عہدیداران صدر ندیم محمود ، جنرل سیکریٹری سید نبیل اختر و دیگر کی خدمات لائق تحسین ہیں ۔کے یو جے عہدیداران نے کہا کہ روزنامہ جنگ ،ڈان کے بعد امت میں ایمپلائز یونین کا قیام خوش آئند ہے ۔ رہنماؤں نے یقین ظاہر کیا کہ امت ایمپلائز یونین ملازمین کے تحفظ کیلئے اپنی کوششیں بروئے کار لائے گی ۔ کے یو جے رہنماؤں نے واجبات کی ادائیگی کے سلسلے میں یونین اور کور کمیٹی کے اراکین سے تعاون کرنے پر ایڈیٹر انچیف مرحوم رفیق افغان کے جانشین علی حمزہ افغان کا بھی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر نہیں کی جائے گی ۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں