روزنامہ امت کے بینک اکاؤنٹس فریز کرادیئے گئے۔۔اطلاعات کے مطابق امت کے ایک ڈائریکٹر کی جانب سے روزنامہ امت کے بینک اکاؤنٹس بند کرکے ملازمین کی تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگیاں رکوا دی گئی ہیں۔۔دریں اثنا کراچی پریس کلب نے امت پبلی کیشنز کے بینک کھانے معطل کرائے جانے کی سخت الفاظ میں مذکت کرتے ہوئےاکاؤنٹس کی فوری بحالی کا مطالبہ کیاہے تاکہ ملازمین کی تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی ممکن ہوسکی۔۔ کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ اگر امت اخبار کے بینک اکاؤنٹس فوری طور پر بحال نہ کئے گئے توپریس کلب امت کے ورکرز کے ہمراہ سخت احتجاج پر مجبور ہوگا۔۔اپنے ایک بیان میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکرٹری رضوان بھٹی نے ایک ڈائریکٹر کی جانب سے امت کےبینک اکاؤنٹس بند کرائے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی امت کے ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائی کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے۔۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ملازمین کے معاشی قتل کے مترادف ہے، خاص طور پر رمضان المبارک سے قبل ایسا قدم اٹھانا ظالمانہ فعل ہےجس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں، اور ڈاکٹر ناصرافغان سے مطالبہ کرتے ہیں فوری طور پر بینک اکاؤنٹ بحال کرکے ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔بصورت دیگر صحافتی تنظیمیں روزنامہ امت کے ملازمین کے ساتھ مل کر احتجاجی لائحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہوں گی۔۔کراچی پریس کلب نے مختلف عناصر کی جانب سے روزنامہ امت کے ملازمین کو ہراساں کرنے کی بھی مذمت کرتے ہوئےکہاہے کہ امت میں ایڈیٹوریل بورڈ کے بعض اراکین کو غیرقانونی اقدامات کے ذریعے ہراساں کرنے کا سلسلہ بھی فوری بند کیا جائے۔ کراچی پریس کلب نے امت ملازمین کو یقین دلایا ہے کہ وہ ان کے حقوق کے لئے ہر فورم پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)