ghalat khabar chalane par geo news ko 40 crore ka legal notice

امید ہے جیوایکشن لے گا، خاتون اینکر۔۔

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمرایک ٹی وی شو میں خاتون کے ساتھ نامناسب طرزتکلم اختیارکرنے کی وجہ سے ایک بار پھرشدیدتنقید کی زد میں ہیں۔ایک ٹی وی شوکے دوران خلیل الرحمان قمر کی جانب سے خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی ماروی سرمد کوتنقید کانشانہ بنایاگیا تھا جس پر ماہرہ خان نے کہا کہ ’ میں یہ سب سن کراوردیکھ کرحیران رہ گئیں ہوں، یہ شخص جو ٹی وی پر ایک خاتون کو بدسلوکی کا نشانہ بنارہا ہے اسے پراجیکٹس پر پراجیکٹس کیوں دیئے جارہے ہیں؟معروف ماڈل اور ایکٹر عفت عمر نے لکھا کہ میں اس وقت شدید غصے کی حالت میں ہوں۔ انہیں ٹاک شوز پر بلانے پر پابندی ہونی چاہیے۔ انہوں نے تمام حدیں ختم کر دی ہیں۔انہوں نے کہابھاڑ میں گیااچھا سکرپٹ ، لعنت بھیجتی ہوں اس کے کام پر۔ پھرکبھی نہیں، میں عورت مارچ کے ساتھ ہوں۔معروف اینکر رابعہ انعم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ دیکھا جس میں خلیل الرحمان قمر نا مناسب انداز میں ماروی سرمد کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ میں یہ بات ریکارڈ پر کہنا چاہوں گی کہ مجھے اس بات پر شرمندگی ہے کہ جیو ٹی وی نے حال ہی میں ان کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔اینکر رابعہ انعم نے اس حوالے سے لکھا ہراسانی کے خلاف جیو کی پالیسی ہمیشہ ہی بہت واضح رہی ہے  اور جیو کے ساتھ  اپنے پورے کیریئر میں میں نے ان پالیسیز پر بہت فخر محسوس کیا ہے۔ مجھے پوری امید ہے کمپنی اس شخص کے خلاف فوری ایکشن لے گی جو واضح طور پر اپنا ذہنی توازن کھو چکا ہے۔ واضح رہے خلیل الرحمٰن قمر نے عورت مارچ کے دوران گزشتہ سال پیش کیے گئے نعرے ’’میرا جسم میری مرضی’’ پر شدید تنقید کی تھی جس پر ماروی سرمد نے انہیں جواب دیا۔ یوں تلخ کلامی شروع ہوگئی۔ ماروی سرمد کہتی ہیں کہ خلیل الرحمٰن قمر نے ان کے ساتھ انتہائی نا مناسب انداز میں بات کی۔ جس کےبعد سےلوگوں کی بڑی تعدادخلیل الرحمان قمر پر تنقید کر رہی ہے اوراسوقت ٹویٹر پرخلیل الرحمان ٹاپ ٹرینڈ ز میں شامل ہوگیاہے۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں