عمرکوٹ پریس کلب کے سابق صدر سنیئر صحافی دلبر بھیو کے خلاف مبینہ طورپر عمرکوٹ کے تاجر رتن لال مالہی نے صحافی دلبر بھیو پر الزمات عائد کرتےہوئے کہا کہ دلبر بھیو منشیات فروش اور بھتہ خور ہیں رتن مالھی کےان الزامات کےبعد عمرکوٹ کےصحافی سراپا احتجاج بن گئے ۔عمرکوٹ کےصحافیوں نے رتن مالھی کے خلاف ضلع ہیڈ کوارٹر عمرکوٹ پریس کلب پر صحافیوں نے سخت احتجاج کیااور مظاہرہ کیا مظاہرے سےسنیئیر صحافی سید ریحان شبیر شاہ، الیاس تھری،صدر پریس کلب ناھید حسین خٹک، لجپت مالہی،ولی محمد مہر،الھجڑیو وغیرہ نےخطاب کرتےہوئے کہا اسطرح کےمن گھڑت گھٹیا الزامات لگا کر صحافیوں حق وسچ لکھنے سے روکا نہیں جاسکتا ہے ۔ مظاہرے سے صحافی غلام محمد کنبھر،عمر سومرو،اشوک کمار،غلام مصطفیٰ، کانجی مل رکیسر، جئہ پرکاش،نظر محمد سمیجو،امین میمن، علی کنبھر,اتم سنگراسی و دیگر نے احتجاج کیا اس موقع پر عمرکوٹ پریس کلب کےصدر ناھید حسین خٹک نے رتن مالہی کو چیلنج کرتےہوئے کہ جو بےبنیاد الزمات صحافی دلبر بھیو پر لگائے ہیں اگر اس کے ثبوت ہوں تو پیش کرے اگرچہ یہ تمام جھوٹےالزمات ہیں تو فل فور معافی مانگی جائے ورنہ صحافی تمہارے خلاف قانونی کاروائی ہوگی ۔اس موقع پر صحافی دلبر بھیو نے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزمات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ رتن مالہی خود ایک قبضہ مافیا کا سرغنہ ہے جو میری ساکھ کو متاثر کرنے اور میری صحافت کو متنازعہ کرنے کیلئے ایسے جھوٹے الزمات عائد کررہاہے صحافی دلبر بھیو نے کہا اگر میں قبضہ مافیا ہوں یا منشیات کے اڈےچلاتاہوں تو اس کو ثابت بھی کرو ورنہ ہم تمہارے کرکوت دنیا کےسامنے لائیں گے انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ سندھ آئی جی سندھ وہ دیگر سرکاری اداروں سے التجا کرتاہوں کہ میرےخلاف ہونے والی سازشوں کا نوٹس لیں دوسری صورت میں احتجاج کے دائرے کو مزید بڑھایا جائے گا ۔۔۔۔
عمرکوٹ پریس کلب کے سابق صدر پر بھتہ خوری کا الزام۔۔
Facebook Comments