عمرکوٹ پریس کلب کے سالانہ الیکشن برائے سال “2023” میں قلم دوست پینل نےبلامقابلہ کامیابی حاصل کرلی ،غلام محمد کمبار پریس کلب عمرکوٹ کے صدرمنتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پریس کلب عمرکوٹ کےہونے والے سالانہ الیکشن برائےسال”2023″ کےالیکشن کمیٹی نےپریس کلب عمرکوٹ میں بلامقابلہ کامیاب پینل کانوٹیفکیشن جاری کردیاجس کےمطابق پریس کلب کےصدر غلام محمد کمبار،سینئر نائب صدر نظر سیمجو،جنرل سیکرٹری اللہ بخش آریسر ،جوائنٹ سیکریٹری اسلم مہر،خزانچی غلام مصطفیٰ مہر،اطلاعات سیکریٹری رمضان کمبار، آفس سیکرٹری سوائی مل، اور رابطہ سیکرٹری پر بھگوان داس لوہانہ شامل ہیں۔پریس کلب عمرکوٹ کےممبران کی بڑی تعداد نےپریس کلب عمرکوٹ کےبلامقابلہ کامیاب ہونے پینل کےتمام عہدیداروں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد پیش کی پیپلزپارٹی کےایم پی اے سید امیر علی شاہ،پیپلزپارٹی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری برہان کمبار،مسلم لیگ فنکشنل کےرہنماسلیم مہر،سماجی رہنمارتن مالہی،سینئر صحافی سید عمران شاہ، سمیت مختلف سیاسی سماجی شہری سول سوسائٹی کی جانب سےپریس کلب کےعہدیداروں کو مبارکباد دینےکاسلسلہ جاری ہےعمرکوٹ کےنامور معروف ایڈووکیٹ پرشوتم کھتری نےپریس کلب میں نئی منتخب عہدیداروں سےحلف لیاوکیل رہنماپرشوتم کھتری نےنومنتخب عہدیداروں کومبارکباد دی۔حلف لینےکے بعد کامیاب ہونےوالے غلام محمد کمبار،اللہ بخش آریسر،اسلم مہر،نظر سیمجو،وغیرہ کاکہناتھاکہ صحافیوں کی فلاح وبہبودکےلیےکام کیاجائےگاتمام صحافی دوستوں کو ساتھ لیکر چلا جائے گاپریس کلب انتشار نفرت پھیلانے والے عناصر کےساتھ سختی سےنمٹا جائے گا تمام اہم فیصلے پریس کلب کےمفاد میں اتفاق رائے سےکیے جائے گئے ۔

عمرکوٹ پریس کلب الیکشن، پورا پینل بلامقابلہ کامیاب۔۔
Facebook Comments