کامیڈی کے شہنشاہ اور عالمی شہرت یافتہ فنکار عمر شریف نے فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔عمر شریف نے اداکار فیصل قریشی کے مارننگ شو میں شرکت کی اور جہاں انہوں نے گفتگو کے دوران فلم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج کل بہت اچھی فلمیں بن رہی ہیں اور اسی وجہ سے میں بھی بہت جلد فلم بنا رہا ہوں، اس حوالے سے میں نے ایک فنکار کو کئی بارمرکزی کردار ادا کرنے کی آفر کی حتیٰ کہ ان سے تمام معاملات بھی طے پاگئے لیکن وہ حتمی تاریخ نہیں دے پا رہے تھے اس لئے میں نے انہیں انکار کردیا۔عمر شریف نے کہا کہ اب اس فلم کے مرکزی کرداروں کے لئے میرے پاس دو نام ہیں جنہیں میں اپنی فلم کے کرداروں میں دیکھنا چاہتا ہوں۔اداکاروں میں ایک شان شاہد ہیں اور ایک آپ خود یعنی فیصل قریشی ہوں گے۔کامیڈی کے شہنشاہ نے کہا کہ اس وقت فلم کا اسکرپٹ اور میوزک بھی تیار ہے یہاں تک کہ جگہوں کا بھی انتخاب کر لیا گیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ دبئی ، ابو ظہبی، کویت اور پاکستان میں کی جائے گی۔
عمرشریف پھر فلم بنانے کیلئے تیار۔۔۔
Facebook Comments