munawwar tareef Mehtab chana or Umar Sharif | Nusrat Amin

عمرشریف کی جائیداد منتقلی کا معاملہ مزید الجھ گیا۔۔

لیجنڈ اداکار عمر شریف کی جائیداد منتقلی کا تنازع مزید الجھ گیا ،اداکار کی تیسری بیوی سے جائیداد خریدنے والے فریق نے عدالت سے رجو ع کرلیاجس کے بعد جائیداد منتقلی کا عمل رک گیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق سند ھ ہائی کورٹ میں اداکار عمر شریف کی جائیداد منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔فلیٹ کے تیسرے خریدار سلمان نے عدالت میں متفرق درخواست دائر کرد ی جس میں فریق کے وکیل محسن شہوانی ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ میرے مو¿کل نے زرین غزل سے فلیٹ خریدا۔ میرا موکل سلمان پہلے ہی ساڑھے 10 کروڑ میں فلیٹ خرید چکا ہے اور فلیٹ خریداری سے متعلق تمام قانونی تقاضے پورے کیے۔ اب رجسٹرار کی جانب سے فلیٹ پر اعتراض کی اطلاع ہے، عدالت عبوری حکم نامے پر نظر ثانی کرے۔ عدالت نے سلمان کے وکیل سے استفسار کیا بتائیں کس سے فلیٹ خریدا؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ میرے موکل نے زرین غزل سے فلیٹ خریدا ہے جبکہ عدالت نے عمر شریف کے وکیل سے استفسار کیا کیا فلیٹ آپ نے بیچا؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ ہم نے صرف سیل اور گفٹ ڈیٹ کو چیلنج کیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عمر شریف کے عدالت سے رجوع کرنے کے بعد جائیداد منتقلی رک گئی ہے۔عمر شریف کے وکیل کا کہنا ہے کہ زرین غزل نے عمر شریف کی جعلی گفٹ ڈیڈ پر فلیٹ فروخت کیا، فلیٹ فروخت کرنے اور جعلی گفٹ ڈیڈ کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔وکیل عمر شریف  نے کہا کہ بینک سے 2016 میں قرضہ لےکر اپارٹمنٹ خریدا، عمر  شریف کی علالت کے دوران دسمبر 2020 میں ان کی تیسری بیوی نے اپارٹمنٹ اپنے نام کروا لیا۔۔درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت حکم امنتاعی ختم کردے جبکہ عدالت نے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حکم امنتاعی میں آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔عدالت نے عمر شریف ، زرین غزل ، سب رجسڑار اور سندھ حکومت ودیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21نومبر کو جواب طلب کرلیا جبکہ کیس کی مزید سماعت نومبر کے پہلے تک ملتوی کردی۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں