اداکار عمر شریف کی بیٹی کی ہلاکت کے کیس میں سیشن عدالت نے ڈاکٹرفواد کی عبوری ضمانت کی درخواست ایف آئی اے رپورٹ کی روشنی میں مسترد کردی ۔ ڈاکٹرفواد پر غیر قانونی پیوند کاری کرکے اداکار عمر شریف کی بیٹی کو ہلاک کرنے کا الزام ہے۔واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کو اداکار عمر شریف کے اہلخانہ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ان کی صاحبزادی حنا شریف کا ٹرانسپلانٹ کرنے کے لیے ڈاکٹرز نے لاکھوں روپے بٹورے اور آزاد کشمیر میں ان کا ٹرانسپلانٹ بھی کیا گیا جس کے بعد ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی ایکٹ کے تحت ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری سرفراز کی نگرانی میں ٹیم نے کام شروع کر دیا۔ ایف آئی اے کے مطابق معروف اداکار عمر شریف کی بیٹی حنا شریف غیر قانونی گردے کی ٹرانسپلانٹ کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی تھیں جس کے بعد ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی درخواست پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کی۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جن ڈاکٹرز کے خلاف پہلے کارروائی کی گئی تھی وہی ڈاکٹرز قانون میں سقم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بچ نکلے اور دوبارہ اسی گھناؤنے کاروبار میں شامل ہو چکے ہیں
عمرشریف کی بیٹی کی ہلاکت، ڈاکٹرضمانت نہ کراسکا۔۔
Facebook Comments