umar sharif ki american rawangi mein mazeed takheer

عمرشریف کی ائرایمبولینس آج کراچی پہنچے گی۔۔

معروف اداکارعمرشریف کی کراچی سے امریکا منتقلی کے لیے ائر ایمبولینس ہفتے کو کراچی پہنچے گی۔لیجنڈ اداکار عمر شریف شدید علیل ہیں، علاج کیلئے امریکہ منتقل کرنے کے لئے ائرایمبولینس ہفتہ کو کراچی پہنچے گی۔ ائر ایمبولینس کے اخراجات کے حوالے سے کاغذی کارروائی جاری ہے۔ ائرایمبولینس میں طبی عملے کے افراد کے علاوہ فیملی کے دو افراد روانہ ہونگے۔ائرایمبولینس 16 گھنٹے کے سفر کے بعد کراچی پہنچے گی۔ سندھ حکومت کی جانب سے عمرشریف کے علاج کیلئے چار کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے۔ امریکی ویزا ملنے کے بعد اب جلدروانگی متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کو ایئرایمبولنس کے لئے درخواست نہیں ملی، جیسے ہی درخواست ملے گی اُس پر کارروائی ہوگی۔ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ ویزا جاری ہونے کے 24 گھنٹے میں ایئرایمبولینس فراہم کردی جائےگی۔دوسری جانب عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ایئرایمبولینس کے اخراجات کی ادائیگی آج ہونے کی امید ہے، ایئرایمبولینس میں طبی عملے کے علاوہ خاندان کے 2 افراد روانہ ہوں گے۔۔جواد عمر نے کہا کہ ایئرایمبولینس کے معاملات سندھ حکومت خود دیکھ رہی ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں