umar sharif ki american rawangi mein mazeed takheer

عمرشریف کا سرکاری خرچ پر علاج کیا جائے گا۔۔

کامیڈی کنگ عمر شریف ان دنوں شدید علیل ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں معروف صحافی وسیم بادامی کے ذریعے وزیراعظم عمران خان سے علاج کے لیے بیرون ملک بھجوانے کی اپیل کی تھی جس پر وزیراعظم کی طرف سے نوٹس لے لیا گیا ہے۔ وسیم بادامی نے اپنے ٹوئٹراکاﺅنٹ پر عمر شریف کی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ وزیراعظم سے اپیل کر رہے ہوتے ہیں کہ انہیں حکومتی خرچ پر علاج کے لیے بیرون ملک بھجوایا جائے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر عمر شریف کی فیملی سے رابطہ کر لیا ہے اور ان کے علاج کے اخراجات اٹھانے کی پیشکش کر دی ہے۔ حالیہ دنوں عمر شریف کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی جس میں وہ وہیل چیئرپر بیٹھے ہوتے ہیں۔ اس تصویر میں ان کی حالت کچھ ایسی ہوتی ہے کہ لوگوں کے لیے انہیں پہچاننا ہی مشکل ہو جاتا ہے۔دریں اثنا مسلم لیگ نون نے معروف اداکار عمر شریف کے بیرون ملک علاج کےمطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔نون لیگ کی رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی طرف سے قرار داد جمع کرائی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عمر شریف کے امریکا میں علاج کیلئےانتظامات کریں۔اس سے قبل عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے جیو نیوز سے  گفتگو کے دوران بتایا تھا کہ  والد کو دل کی تکلیف ہے، علاج ہو رہا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق عمرشریف کا ڈائیلیسز بھی کیا جا رہا ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں