umar kot press club ke saalana election ke nataij agye

عمرکوٹ پریس کلب کے سالانہ الیکشن کے نتائج آگئے۔۔

عمرکوٹ  پریس کلب کے ہونے والے سالانہ الیکشن برائے سال “2021” کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ، قلم دوست  پینل بلامقابلہ  کامیاب،  اجمل منہدرانی پریس کلب عمرکوٹ کےصدرمنتخب ہوگئے ۔پریس کلب عمرکوٹ  کے ہونے والے سالانہ الیکشن  کےلیے  الیکشن کمیٹی کے چیرمین سید ریحان  شبیر ،کمیٹی ممبران  لجپت مالہی،علی مراد دل نے    اعلان کیا  کہ الیکشن کے تمام مراحل مکمل کئے ،  نامزدگی فارم لینے  کی آخری تاریخ تک  صرف  قلم دوست  پینل نے اپنے نامزدگی فارم جمع کرائے ، اس کے علاوہ  کسی گروپ یاممبر نے اپنےنامزدگی  فارم جمع نہیں  کروائے۔الیکشن کمیٹی نے  بلامقابلہ کامیاب ہونے والےصدر اجمل منہدرانی،  سینئر نائب صدر عمرسومرو،  جنرل سیکریٹری الجھڑیو سومرو،  جوائنٹ سیکریٹری نارائن مالہی،  خزانچی غلام مصطفیٰ مہر، اطلاعات سیکریٹری  کو مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع کامیاب ہونےوالے صدراجمل منہدرانی،الجھڑیوسومرو،عمر سومرو وغیرہ کاکہناتھاکہ صحافیوں کی  فلاح وبہبودکےلیےکام کیاجائےگا، تمام صحافی دوستوں کو ساتھ لیکر چلا جائے گا۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں