samaa ke workers ko bara jhatka

سما سے 2 اسپورٹس رپورٹرز کی برطرفی۔۔

اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) نے سماء نیوز چینل سے سنیئر اسپورٹس جرنلسٹس خضر اعظم اور سجاس ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حذیفہ خان کی برطرفی کی سخت مذمت کی ہے، سجاس نے سماء نیوز چینل کی انتظامیہ کے رویے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین کو بونس دینا قابل قدر اقدام ہے لیکن دوسری جانب بغیر کسی وجہ کے اچانک اسپورٹس جرنلسٹس سمیت دیگر میڈیا ورکرز کو ملازمت سے جبری برخاست کرنا سمجھ سے بالاتر ہے, ترجمان سجاس کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں میڈیا سے جس انداز میں ملازمین کو بے روزگار کیا جارہا ہے وہ انتہائی افسوس ناک عمل ہے، سماء سے کھیلوں سے وابستہ دو سنیئر رپورٹر کی برطرفی سے اسپورٹس جرنلسٹس میں گہری تشویش پائی جاتی ہے،

وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن  سماء سے ملازمین کو جبری نکالنے کا نوٹس لیں، ترجمان سجاس نے چینل کے مالک وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے اپیل کی ہے وہ چینل انتظامیہ کے فیصلے پر نظر ثانی کا حق استعمال کرتے ہوئے دونوں اسپورٹس جرنلسٹس کے بحالی کے احکامات دیں، حکومت کی جانب سے الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا کو اشتہارات کی مدد میں کروڑوں روپے دئیے جارہے ہیں، مگر چینل انتظامیہ کا نقصان کا رونا  روکر اپنے اداروں سے ملازمین کو نکالنا قابل مذمت عمل ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں