two journalists got robbed in karachi

کراچی میں 2 صحافی لٹ گئے۔۔

کراچی کے علاقے آرام باغ تھانے کی حدود آئی آئی چندریگر روڈ پر اسٹریٹ کرمنلز نے جنگ کے سینئر صحافی اکرم خان کو لوٹ لیا۔۔تفصیلات کے مطابق جنگ بلڈنگ کے قریب سینئرصحافی اکرم خان جب دفتر سے  گھر جانے کیلئے نکلے تو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اسلحے کے زور پر روک کر ان سے نقد رقم ،موبائل فون و دیگر سامان لوٹ لیا اورباآسانی فرا ر ہوگئے ،بعد ازاں واقعے کی رپورٹ کرنے کے لیئے تھانے گئے تو آرام باغ پولیس اور میٹھا در پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ جائے وقوع ہمارے تھانے کی حدود میں نہیں ہےتاہم اگلے روز آرام باغ تھانے میں مقدمہ نمبر 172/18 درج کر لیاگیا۔علاوہ ازیں جنگ کمپیوٹرکے کارکن راحیل احمد سے آئی آئی چندریگر رو ڈ یونی پلازہ کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے 2موبائل فون ،نقدی اور دفترکاکارڈسے محروم کردیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں