دنیا نیوز کی اینکرپرسن عظمیٰ نعمان نے بھی استعفیٰ دے دیا۔۔عظمیٰ نعمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ”آج میں دنیا نیوز پر اپنا آخری پروگرام کرنے جا رہی ہوں۔ان کے استعفے کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث میں تیزی آ گئی ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں مزید صحافیوں کے استعفے بھی متوقع ہیں۔ عظمیٰ نعمان نے یہ تو نہیں بتایا کہ وہ اب کس ادارے میں جائیں گی لیکن معروف صحافی اور اینکرپرسن اجمل جامی، جو دنیا نیوز کیساتھ ہی منسلک ہیں، نے عظمیٰ نعمان کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا ۔۔جی این این میں نئی اسائنمنٹ پر آپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ دوسری جانب 92 نیوز کی اینکرپرسن سعدیہ افضال نے بھی استعفا دے کر پبلک نیوز جوائن کرلیا ہے جہاں سے اپنا نیا پروگرام شروع کریں گی۔۔
Facebook Comments
سب بکواس کرتا ہے یہ چیف
ملک کو 12 لوگوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے