سابق اینکرپرسن ریحام خان اپنی کتاب کے بعد سے تنقید کی زد میں ہیں ۔۔اس بار معروف اینکر پرسن ثنا بچہ اور ریحام خان آمنے سامنے آگئیں جس کے بعد دونوں کے درمیا ن قانونی لڑائی کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں لیگی رہنما مصدق ملک نے کہا کہ تمام الزام ہم پر لگا دئیے جاتے ہیں ،اب عمران خان اور ریحام کی شادی ہم نے کروائی اور کیا ریحام کی کتاب ہم نے لکھوائی ؟۔اس پر ثنا بچہ نے کہا کہ ملک صاحب یہ بات تو میں بھی آپ کو بتا سکتی ہوں کہ ریحام خان کسی کے پے رول پر تھیں ۔اس پر مصدق ملک نے کہا آپ بتائیں کہ وہ کس کے پے رول پر تھی ،جواباً ثنا بچہ نے شہباز شریف کا نام لیا ۔اس پر ردعمل دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ آن ائیر جھوٹ بولنے پر ثنا بچہ کو عدالت لے کر جاؤں گی۔۔۔
Facebook Comments