معروف اینکر نجم سیٹھی اور ان کی خاتون اینکر اہلیہ مشکل میں پھنس گئے۔۔ دونوں سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں،اینکرصحافی اور چیئرمین پی سی بی سے ایک کروڑ چھ لاکھ کے گفٹ ظاہر کرنے کی تفصیل بھی مانگی گئی ہے۔ایف بی آر نے انہیں آڈٹ کیلئے منتخب کر لیا۔ نجم سیٹھی اور ان کی اہلیہ گزشتہ چھ سال کا حساب دیں گے۔ ایف بی آر نے دونوں کو جلد از جلد اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔نجم سیٹھی کی جانب سے ظاہر کیے گئے ایک کروڑ چھ لاکھ روپے کے گفٹس کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ اثاثہ جات کی معلومات ملنے کے بعد ایف بی آر ان کے خلاف چھان بین کا آغاز کرے گا۔
Facebook Comments