Twitter warned 2 journalists

2 صحافیوں کو ٹوئیٹر کی وارننگ۔۔

ٹوئٹر نے پاکستان کے 2 سماجی حقوق کے کارکنوں کو قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے پر خبردار کیا ہے، ان میں سے ایک طحہٰ صدیقی جب کہ دوسری گل بخاری ہیں۔ ٹوئٹر کے مطابق انتظامیہ کو طحہٰ کے خلاف اپنے اکائونٹ کے ذریعہ پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں جن کے بارے میں انہیں مطلع کر دیا گیا ۔ انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ ان شکایات پر فوری ایکشن بھی لیا جائے گا لیکن اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں ۔ دوسری جانب طحہٰ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام ٹوئٹر انتظامیہ پر میرے خلاف قانونی اقدامات کرنے کیلئے دبائو ڈال رہے ہیں۔ طحہٰ اس وقت فرانس کے ایک چینل سے منسلک ہیں۔ گل بخاری جنہیں رواں برس جولائی میں لاہور سے اغواء کیا گیا تھا ان کا کہنا ہے کہ انہیں ایک ممتاز عالم دین کے خلاف مناسب کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے اپنے اکائونٹ کے ذریعے حکومت کو تنقید کو نشانہ بنانے پر ویب سائٹ انتظامیہ کی جانب سے انتباہی ای میل موصول ہوئی ہے۔ ٹوئٹر کے ان اقدامات پر ایک پاکستانی خاتون وکیل کا کہنا ہے کہ ٹوئٹرکی جانب سے بھیجا جانے والا یہ انتباہ ظاہر کرتا ہے کہ انتظامیہ آن لائن مواد کو ریگولیٹ کر رہی ہے اور انٹر نیٹ صارفین کو آزادی اظہار کیلئے پابند کیا جا رہا ہے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں