tamaam blue tick khatam karne ka aelan

ٹوئیٹر سے کون کماسکتا ہے اور کیسے؟؟

ٹوئٹر نے حال ہی میں اپنے مونیٹائزیشن پروگرام کے تحت ایک نیا آپشن متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے آپ ’’ٹوئٹر اسپیسز‘‘ پر ٹکٹ لگا کر پیسہ کما سکتے ہیں۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور اسٹریمنگ سائٹس پر یہ سہولت برسوں سے موجود ہے کہ آپ ایک آن لائن پروگرام کی میزبانی کریں اور اسے سننے یا دیکھنے والوں سے اس میں شرکت کا معاوضہ بھی وصول کریں۔آسان الفاظ میں کہا جائے تو ’’اسپیسز‘‘ فیچر کے تحت ٹوئٹر پر براہِ راست صوتی پروگرام (لائیو آڈیو پروگرام) اس طرح سے منعقد کیا جاسکتا ہے کہ اسے صرف چند مخصوص لوگ ہی سن سکیں۔اگر آپ سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں تو اسی ’’اسپیسز‘‘ پر ٹکٹ لگا کر پیسہ بھی کما سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ٹوئٹر بلاگ کے مطابق ’’اسپیسز‘‘ کے ٹکٹ کی مالیت ایک ڈالر سے 999 ڈالر تک رکھی جاسکتی ہے۔ اس سے کمائی وہی کرسکتا ہے مثلاً یہ کہ اگر کسی ٹوئٹر صارف کی عمر 18 سال سے زیادہ ہو، اس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ تین ماہ یا اس سے پرانا ہو، اس کے فالوورز کی تعداد کم از کم دس ہزار ہو اور وہ پورے مہینے میں 25 یا زیادہ ٹویٹس کرتا ہو تو وہ ’’ٹکٹڈ اسپیسزسے پیسہ کما سکتا ہے۔ٹوئٹر بلاگ میں اگرچہ واضح طور پر یہ تو نہیں لکھا کہ ’’ٹکٹڈ اسپیسز‘‘ سے کون کونسے ممالک میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز استفادہ کرسکتے ہیں لیکن تحریر کے انداز سے ظاہر ہے کہ شاید اس پروگرام کا اجراء ساری دنیا کےلیے ایک ساتھ کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں، اگر اس پروگرام کے ذریعے آپ ہر مہینے 50 ہزار ڈالر سے کم آمدنی حاصل کررہے ہیں تو ٹوئٹر اس میں سے صرف 3 فیصد حصہ رکھے گا، لیکن ماہانہ آمدن 50 ہزار ڈالر یا زیادہ ہونے پر ٹوئٹر کا حصہ بھی بڑھ کر 20 فیصد ہوجائے گا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں