tamaam blue tick khatam karne ka aelan

ٹوئیٹر پر وائرل کیسے ہوسکتے ہیں؟

ٹوئٹر نے خود ہی وائرل ہونے کا طریقہ بتا دیا ہے، اس سلسلے میں پلیٹ فارم نے 8 حصوں پر مشتمل ایک ویڈیو سیریز پیش کی ہے۔ ٹویٹر نے ویڈیو مارکیٹنگ پر ایک نئی، آٹھ حصوں پر مشتمل تعلیمی سیریز شروع کی ہے، جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ ویڈیو پروموز کیسے بنائے جائیں جس کے بعد وہ ٹویٹر فیڈ میں نمایاں ہوں۔ یہ تعلیمی ویڈیوز تخلیق کاروں کے تیار کردہ ہیں، جن کی مدد سے ایسا ویڈیو مواد تیار کیا جا سکتا ہے جو ٹوئٹر پر وائرل ہو۔ یہ کورس بطورِ خاص ان افراد کے لیے ہے جو ویڈیو بنانا تو جانتے ہیں لیکن وہ اسے مؤثر اور وائرل بنانے کے خواہاں ہیں، ٹوئٹر کی جانب سے پیش کیے گئے کورس میں ہر ویڈیو کی مدت صرف دو منٹ ہے جس میں بہترین مشورے ایک جگہ رکھے گئے ہیں۔ یہ نئی سیریز ٹویٹر کے تعلیمی پلیٹ فارم ’فلائٹ اسکول‘ کا حصہ ہے، جو مفت میں دستیاب ہے، اور ٹویٹر پر تشہیر کے بہترین طریقوں کے بارے میں اس سیریز سے کافی مدد مل سکتی ہے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں