اب ٹویٹر پر ایک گھنٹے تک کی ویڈیو پوسٹ کی جا سکے گی ۔ایلون مسک نے ٹویٹر کی ملکیت سنبھالنے کے بعد وعدہ کیا تھا کہ اس پلیٹ فارم کو ویڈیو مواد کیلئےبھی پرکشش بنایا جائے گا، اب ٹویٹر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ صارفین 60 منٹ تک کے دورانیےکی ویڈیوز شیئر کر سکیں گے ۔ٹویٹر کی جانب سے یہ فیچر صرف ٹویٹر بلیو سبسکرپشن کے صارفین کیلئے متعارف کرایا گیا ہے جسے ٹویٹر ویب سائٹ پر ہی استعمال کیا جائے گا ، فی الحال یہ انڈرائیڈ یا آئی او ایس پر دستیاب نہیں ۔
Facebook Comments