tamaam blue tick khatam karne ka aelan

ٹوئٹرنے حسن علی کی اہلیہ کا فیک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا۔۔

ٹوئٹر نے حسن علی کی بیگم کا  فیک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا ۔۔اس فیک اکاؤنٹ سے حسن علی کو دھمکیاں دینے کا مسلسل پراپیگنڈا کیاجارہا تھا۔۔فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے فیملی کو دھمکیاں ملنے کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے بلے باز میتھیو ویڈ کا اہم کیچ ڈراپ کرنے پر بولر حسن علی کو سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کی جانب سے پاکستان کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کا ذمہ دار قرار دیا گیا تاہم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بولر کے لیے حوصلہ افزا پیغامات لکھے۔حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے اپنے نام سے بنے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر کہا ہے کہ اس اکاؤنٹ سے متعدد ٹوئٹس دیکھنے کو ملیں جن کے مطابق مجھے، حسن علی اور ہماری بیٹی کو دھمکیاں مل رہی ہیں، یہ بالکل جھوٹ ہے، ہمیں پاکستانیوں کی سپورٹ حاصل ہے۔سامعہ آرزو نے درخواست کی کہ ان بیانات پر کان نہ دھریں اور ایسے اکاؤنٹس کو فالو نہ کریں، میرا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں ہے، اس جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں