tamaam blue tick khatam karne ka aelan

ٹوئیٹر نے بلیوٹک سبسکرپشن لینا شروع کردی۔۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے ’بلیو ٹک‘ والے مصدقہ اکاؤنٹس کے لیے ادائیگی والی متنازع سبسکرپشن سروس کا آغاز کردیا۔ ’بلیو ٹک‘ کے ماہانہ 8 ڈالر فیس ادا کرنے والے صارفین کو اپنی فیڈ میں کچھ سہولتیں ملیں گی جن میں کم اشتہارات بھی شامل ہیں۔ٹوئٹر موبائل ایپ نے ایک اپ ڈیٹ شروع کر دی ہے جس کی مدد سے صارفین ٹوئٹر بلیو کے نئے ورژن کے لیے سائن اپ کر سکیں گے۔اپ ڈیٹ میں بتایا گیا ہے کہ فی الوقت یہ سہولت صرف آئی فون کے لیے ہوگی اور سائن اپ کرنے پر صارفین کو 7.99 ڈالر ماہانہ فیس کے ساتھ ٹوئٹر بلیو ملے گا۔کمپنی کی ڈائریکٹر پراڈکٹ ڈیولپمنٹ ایسٹر کرافورڈ نے وضاحت کی ہے کہ نئی سروس لائیو ہونا باقی ہے۔واضح رہے اس سے قبل اب تک تصدیق کا عمل مفت اور سیاست دانوں، حکومتوں، صحافیوں، مشہور شخصیات اور کھلاڑیوں جیسے صارفین کے اکاؤنٹس کے حقیقی ہونے کا ثبوت تھا۔ دریں اثنا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اپنے 3 ہزار سے زائد ملازمین کو برطرف کردیا ۔اے ایف پی کے ذریعہ دیکھی گئی اندرونی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ٹویٹر کے 7500 ملازمین میں سے تقریباً 50 فیصد ملازمین ایلون مسک کے فیصلے سے متاثر ہوئے ہیں اور کمپنی کے کمپیوٹر اور ای میل تک فوری طور پر رسائی دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ایلون مسک کے ٹویٹر کی خرداری مکمل ہونے کے چند روز میں ہی ٹویٹر نے دنیا بھر میں اپنے ملازمین کی دفاتر تک رسائی بند کر دی تھی، ملازمین کو ای میل کے ذریعے اپنی قسمت کی خبر کا انتظار کرنے کے لیے گھر پر رہنے کو کہا گیا تھا۔اے ایف پی کے مطابق گزشتہ روز 3 ہزار سے زائد ملازمین کو برطرفی کے برقی خطوط ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں