tamaam blue tick khatam karne ka aelan

ٹوئیٹر ملازمین کے ڈیوٹی اوقات زیادہ،سہولتیں کم۔۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر ملازمین کے ڈیوٹی اوقات زیادہ جبکہ سہولیات کم کر دیں۔ایلون مسک نے ٹوئٹر سٹاف سے اپنی پہلی میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے 12 گھنٹے کی شفٹ اور سہولیات محدود کرنے کے متعلق متعدد انتباہ جاری کئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے اس سے قبل سٹاف کو ایک ای میل میں گھر سے کام کرنے کی پالیسی کے ختم کرنے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ ایلون مسک نے اپنی ای میل میں کہا تھا کہ تمام ملازمین کو ہر ہفتے کم از کم 40 گھنٹوں کے لیے آفس میں ہونا لازمی ہوگا، سوائے ان لوگوں کے جو آفس آنے کے قابل نہ ہوں۔کمپنی مالک کی جانب سے تازہ ترین بیان میں کیا جانے والا کم سے کم تقاضہ دگنے سے زیادہ ہے، نئے 8 ڈالر تصدیقی فیچر پر کام کرتے ہوئے کچھ ٹوئٹر منیجرز نے سٹاف کو ہفتے میں 84 گھنٹے یا ہفتے کے ساتوں دن 12 گھنٹے کی شفٹ کرنے کے لئے کہا۔ایلون مسک کے مالک نے واضح کیا کہ اب کمپنی میں مفت کھانے جیسی کچھ ہی سہولیات میسر ہوں گی، اگر ٹوئٹر نے پیسے بنانا شروع نہیں کیے تو کمپنی دوالیہ ہو سکتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کے نئے مالک اور ایلون مسک نے جمعرات کو مزید سینئر ایگزیکٹوز کے استعفوں کے درمیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے دیوالیہ ہونے کا امکان ظاہر کیا۔بلومبرگ نیوز نے رپورٹ کیا کہ کمپنی کو 44 بلین ڈالر میں خریدنے کے دو ہفتے بعد مسک نے ٹوئٹر کے ملازمین کو کال پر بتایا کہ وہ دیوالیہ ہونے کو مسترد نہیں کر سکتے۔دو ایگزیکٹوز یول روتھ اور رابن وہیلر جنہوں نے بدھ کے روز مسک کے ساتھ ٹوئٹر اسپیس چیٹ کو ماڈریٹ کیا انہوں نے مشتہرین کے خدشات کو دور کرنے کی کوشش کی اور استعفیٰ دے دیا ہے، روتھ اور وہیلر نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔قبل ازیں جمعرات کو ٹوئٹر کی چیف سکیورٹی آفیسر لیا کسنر نے ٹوئٹ کیا کہ انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں