tamaam blue tick khatam karne ka aelan

ٹوئیٹر کو کمرشلائز کرنے کا فیصلہ۔۔

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کو خریدنے والے ایلون مسک نے عندیہ دیا ہے کہ کچھ مخصوص استعمال کے بدلے اداروں یا کمپنیز سے قیمت وصول کی جاسکتی ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی کے مالک ایلون مسک نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ عام صارفین کے لیے ٹوئٹر مفت رہے گا تاہم کچھ کمرشل اور حکومتی سطح کے استعمال کے لیے اس کے نرخ مقرر کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ فری میسنز کے زوال کے بعد ان کی خدمات دوسروں کے حوالے ہورہی ہیں۔اس سے قبل مسک اپنے حالیہ بیانات میں کہہ چکے ہیں کہ وہ اظہار رائے کی آزادی یقینی بنانے کے لیے پلیٹ فارم کو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بنائیں گے۔ٹوئٹر امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے صارفین کو بلیو ٹِک خریدنے کی آفر کرتا ہے، جس کے ساتھ ہی انہیں کئی اضافی سہولیات بھی مہیا کی جاتی ہیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں