ٹوئٹر کی خریداری کے تقریباً9ماہ بعد ایلون مسک نے ٹوئٹر کی آمدنی کے مقابلے پر اس پر کیے جانے والے اخراجات زیادہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ایک ٹوئٹر صارف کو جواب دیتے ہوئے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا کہنا تھا کہ کمپنی کی اشتہاری آمدنی میں لگ بھگ 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ قرضوں کا بوجھ بھی ہے۔انہوں نے لکھا کہ کچھ کرنے کے لیے ہمیں پیسوں کے مثبت بہاؤ کی ضرورت ہوگی۔یہ اعتراف اس وقت کیا گیا جب ٹوئٹر نے اپنے صارفین کے لیے ریونیو شیئرنگ پروگرام متعارف کرایا۔واضح رہے کہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹوئٹر کو خریدا تھا۔جس کے بعد سے ٹوئٹر کو مالی مشکلات کا سامنا ہے ،کمپنی کا قرضہ 13 ارب ڈالرز تک جاپہنچا ہے۔
Facebook Comments