سوشل میڈیا سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ صارفین کی سہولت کیلئے ایک ٹوئٹ کی 280؍ حروف کی حد کو بڑھانے پر غور کر رہا ہے، اور لیک ہونے والی دستاویز سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے صارفین کو بڑی ٹوئیٹس کرنے کی سہولت متعارف کرائی جا سکتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں ٹیکنالوجی کی خبریں لیک کرنے والے ایک خاتون جین مینچون کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر ایک نئی سروس ’’آرٹیکلز‘‘ پر کام کر رہا ہے جس کے باعث صارفین بڑی ٹوئیٹس لکھ پائیں گے۔رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ نیا فیچر ٹوئٹر کے اندر ہی موجود ہوگا جسے استعمال کرتے ہوئے صارفین بڑی ٹوئیٹس لکھ سکیں گے۔

Facebook Comments