tamaam blue tick khatam karne ka aelan

ٹوئیٹر کا متبادل، نئی ایپ آج لانچ ہوگی۔۔

ایلون مسک کے ٹویٹر کا متبادل ڈھونڈنے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی، تھریڈ نامی ایپلی جمعرات 6جولائی کو لانچ کردی جائے گی۔ایپلی کیشن کے اسکرین شاٹس سے واضح ہورہا ہے کہ ڈیش بورڈ بہت حد تک ٹویٹر سے مشابہت رکھتا ہے جو انسٹاگرام کے لنک کے ساتھ کام کرے گا۔ اسے ٹیکسٹ اور گفتگو کی طرز پر ایپ میں ڈھالا گیا ہے جو ایک طرح سے ٹویٹر کا متبادل ہی ہے۔ اس کے پیچھے دو اہم عوامل ہیں۔ایک تو یہ کہ ایلون مسک کے فیصلوں سے ٹویٹر کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ اس سے قبل بھی کئی بڑی شخصیات اسے چھوڑ کر متبادل ایپ پر جاچکی ہیں۔ دوسری اہم وجہ، خود ایلون مسک اورمارک زکربرگ کے درمیان بھی چپقلش جاری ہے جو کافی حد تک بڑھ چکی ہے۔ٹویٹرنے اب ٹویٹر ڈیک کے لیے بھی ویریفائیڈ اکاؤنٹ کی شرط رکھ دی ہے جس کے کچھ نہ کچھ اثرات مرتب ہوں گے۔ اس کی بدولت ایلون مسک زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سبسکرپشن کی جانب لانا چاہتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں