کراچی کے ضلع کورنگی میں عظیم پورہ کے علاقے میں ٹوئنٹی فور نیوزکی گاڑی پر حملہ کردیاگیا ۔۔ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ڈی ایس این جی کار پر پتھر بھی مارے، ڈی ایس این جی میں انجینئر، ڈرائیور اور کیمرہ مین موجود تھے۔۔ پتھر لگنے سے گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹے گئے تاہم تینوں میڈیا ورکرز محفوظ رہے اور انہیں کوئی گزند نہیں پہنچی۔۔ ٹوئنٹی فور نیوزکی گاڑی فرائض منصبی کی ادائیگی کے لئے علاقے میں موجود تھی جب اچانک اس گاڑی کو نشانہ بنایاگیا۔۔ حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔۔
Facebook Comments