youtube shorts ke daurania mein izafa

ٹی وی سبسکرپشن میں اچانک اضافہ۔۔۔

یوٹیوب نے ٹی وی سبسکرپشن کی قیمت میں اچانک اضافہ کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل کی ملکیت رکھنے والے یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ کونٹنٹ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اپنی ٹی سبسکرپشن کی قیمت میں اضافہ کررہا ہے۔ یوٹیوب کی جانب سے بتایا گیا کہ ہم اپنی سروس کے معیار میں سرمایہ کاری جاری رکھنا چاہتے ہیں تاکہ ہمارے صارفین کو ایک معیاری سروس بلاتعطل فراہم ہوتی رہے۔ کمپنی کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا کہ صارفین جانتے ہیں کہ مواد کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے، اسی لئے اب سبسکرپشن فیس میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔ یوٹیوب کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ سولہ مارچ سے اس ٹیرف میں تبدیلی کردی گئی ہے جبکہ موجودہ صارفین کے لئے یہ تبدیل شدہ قیمتیں اٹھارہ اپریل سے نافذ العمل ہونگی۔ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ اپنے (فورکے) پلس ایڈ آن کی قیمت 64.99 ڈالر سے 72.99 ڈالر فی ماہانہ کررہا ہے۔ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ تین سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب یوٹیوب ٹی وی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں