tv show mein gaali dene par shehbaz gill ne maafi maangli

ٹی وی شو میں گالی دینے پر شہبازگل نےمعافی مانگ لی۔۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہبازگِل  نے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے اپنےریمارکس پرمعافی مانگ لی۔شہبازگِل اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر پہنے اور ان سے ملاقات کی۔ شہباز گل نے رمیشن کمار سے اپنے ریمارکس پر معافی مانگی اور کہا کہ میں نے جو کہا آپ کو اس سے تکلیف پہنچی ہوگی، مجھےافسوس ہوا جو بھی ہمارے درمیان ہوا۔اس پر رمیش کمار نے کہا کہ ٹی وی پر جو الفاظ کہےمجھےاس سے نقصان ہوا، آپ نے غلطی کا احساس کیا اور جو گھر پر چل کر آئے اسے معاف کیاجاتا ہے۔ رمیش کمار نے اعلان کیا کہ جو ہتک عزت کا کیس کیا تھا اس کو ختم کرتاہوں۔خیال رہے کہ گزشتہ سال شہبازگِل نے رمیش کمار کیلئے ٹی وی شو میں نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں