پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) نے پیمرا سے معطل ٹی وی ریٹنگ سروسز فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔چیئرمین پیمرا کے نام لکھے گئے خط میں پی بی اے کا مؤقف ہے کہ ٹیلی ویژن آڈینس میرمنٹ (ٹی اے ایم) سروسز معطل کرنے کے فیصلے سے غیریقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔خط میں مزید کہا گیا کہ سب سے زیادہ براڈ کاسٹرز اور ایڈورٹائزرز متاثر ہوئے ہیں، ریٹنگ سروسز کی اچانک معطلی سے میڈیا کی سرمایہ کاری کے اعتماد میں کمی آئی ہے۔پی بی اے کے خط میں یہ بھی کہا گیا کہ پیمرا کے فیصلے سے بہت ساری اشتہاری مہم منسوخ کی گئیں، جس سے آمدنی شدید متاثر ہوئی ہے۔پیمرا کے نام لکھے گئے خط میں پی بی اے نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹی وی ریٹنگز براڈ کاسٹرز اور ایڈورٹائزرز کےلیے ٹیلی ویژن آڈینس میرمنٹ سب سے اہم پیمانہ ہے۔پی بی اے کے اعلامیے میں کہا گیا کہ معطلی کا فیصلہ جوائنٹ انڈسٹری ریگولیٹری کمیٹی سے مشاورت کے بغیر کیا ہے، پیمرا ٹی اے ایم سروسز معطلی کا فیصلہ فوری واپس لے۔پی بی اے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پیمرا نے میڈیا لاجک کو ہدایات جاری کر کے ٹی اے ایم سروسز معطل کردی تھیں۔