وزیر اعظم کے مشیر نعیم الحق نے کہاہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں دانیا ل عزیز کوتھپڑ مارنے پر کوئی افسوس نہیں کیونکہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے ، گالیا ں دینا بھی زبانی تشدد ہے ۔جیونیوز کے پروگرام ”ایک دن جیو کے ساتھ“میں گفتگوکرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ پاکستان میں کئی چیزیں غیر اسلامی ہیں ، صدر اور چاروں صوبوں کے گورنر ز کوعدالتی کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہے ،کیا ریاست مدینہ یا کسی اسلامی ریاست میں ایسا ہوسکتاہے؟ نیب میں عمران خان کیخلاف ہیلی کاپٹر کیس میں کچھ نہیں ہے ، وہ مقدمہ ہی نہیں ہے ۔تھپڑ مارنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ نجی ٹی وی پروگرام میں دانیا ل عزیز کو تھپڑ مارنے پرافسوس نہیں ہوا کیونکہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے ، ان کی جانب سے چار مرتبہ چور کہا گیا ، ان کی جانب سے یہ زبانی تشدد تھا جبکہ جو میں نے کیا وہ جسمانی تشدد ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے شہبازشریف کی جانب سے وزیر اعظم کیخلاف بدتمیزی کرنے پر ٹوئٹ کیا تھا ، گلوکاروں میں محمد رفیع ، لتا کوپسند کرتا ہوں جبکہ میرا مزاج صوفیانہ ہے ۔
ٹی وی پروگرام میں تھپڑ مارنے کا افسوس نہیں۔۔
Facebook Comments