ایمپرا کو دوبارہ فعال و مضبوط کرنے کے لئے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے مقامی ہوٹل میں پروڈیوسرز کا ایک اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں ایمپرا کے دونوں گروپوں “پروگریسو پینل” اور “پروڈیوسرز پینل” نے تمام اختلافات اور غلط فہمیوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اس تنظیم کو دوبارہ فعال اور مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں موجود تمام ارکان نے ایک ہی نقطہ پر اتفاق کیا کہ ایمپرا کی تنظیم کو دوبارہ متحرک اور مضبوط کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے دونوں گروپوں سے پانچ پانچ افراد پر مشتمل ایک 10 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو تنظیم کے معاملات کو بہتر بنانے کی پوری کوشش کرے گی۔یہ کمیٹی نہ صرف ایمپرا کے معاملات کو منظم کرے گی بلکہ اس کے مختلف امور کی بہتری کے لیے بھی عملی اقدامات کرے گی تاکہ پروڈیوسرز کی فلاح اور ان کے حقوق کا تحفظ ہو سکے۔10 رکنی کمیٹی میں نعیم ثاقب،سید کرار شاہ،آفتاب چوہدری،راؤ شاہد،احمد ابوبکر،نوید شیخ،ندیم زعیم،قاسم سندھو،آصف سندھو،عثمان فیروز شامل ہیں،یہ کمیٹی اب سے ایمپرا کے تمام معاملات کی نگرانی کرے گی اور تنظیم کو بہتر بنانے کے لیے عملی طور پر کام کرے گی۔کمیٹی کا مقصد ایمپرا کو نہ صرف ایک طاقتور تنظیم کے طور پر دوبارہ قائم کرنا ہے بلکہ اس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے جدید حکمت عملی اور اقدامات کو بھی اپنانا ہے۔اجلاس میں شامل ہونے والے اہم ارکان میں راؤ اویس مہتاب، میاں جاوید، مخدوم اطہر، رانا نوید، حافظ شاہد، جبار چوہدری، طارق خان، عمر بشیر، عرفان علی، ملک عمران خالد، ندیم رضا، خرم جہانگیر، سید طراب علی، عتیق چوہدری اور عمیر عارف شامل تھے۔یہ اجلاس ایمپرا کے تمام اراکین کے لیے ایک نیا آغاز ثابت ہو سکتا ہے، جس میں تمام گروہ ایک ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم پر متفق ہوئے ہیں تاکہ تنظیم کو اس کی اصل حیثیت تک پہنچایا جا سکے۔اس اجلاس کا سب سے اہم پیغام یہ تھا کہ ایمپرا کو اس کے اصولوں اور مقاصد کی جانب گامزن کرنے کے لیے تمام گروپوں کا ایک ساتھ مل کر کام کرنا ضروری ہے۔ تنظیم کو کامیاب بنانے کے لیے اراکین کے درمیان یکجہتی اور تعاون ضروری ہے تاکہ پروڈیوسرز کے مسائل کو حل کیا جا سکے اور انہیں ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔ایمپرا اراکین کے متحرک ہونے سے ایمپرا کی تنظیم میں نیا جوش اور حوصلہ پیدا ہوگا اور پروڈیوسرز کے لیے ایک نئی اور مضبوط بنیاد قائم کی جائے گی جس سے تمام اراکین کو فائدہ پہنچے گا۔
ٹی وی پرڈیوسرزکی تنظیم ایمپرا کودوبارہ فعال کرنےکا اعلان۔۔
Facebook Comments