kisi designer ke kapray nahi pehenti

ٹی وی پر ہم بولڈ مناظر نہیں دکھاسکتے، صباقمر۔۔

اداکارہ اور میزبان صبا قمر ایک بار پھر سے بالی وڈ میں کام کرنے کے حوالےسے بہت پرامید ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں ایک مثبت انسان ہوں اور ’’خدا نے چاہا تو میں بالی ووڈ میں کام کروں گی‘‘۔ صبا قمر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کے بعد دوبارہ بھارت میں کام نہیں کرسکیں، تاہم اب وہ  بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’’زی فائیو‘‘ کے شو ’’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘‘ میں کام کررہی ہیں۔صبا قمر نے دوران انٹرویو بتایا کہ وہ خوش ہیں کہ بالآخر پاکستانی اور بھارتی انڈسٹری گھریلو اور کچن سے متعلقہ کہانیوں والے ڈراموں سے ہٹ کر حقیقی مسائل پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔صبا قمر نے کہا پاکستان میں ٹی وی پر ہم پر کچھ پابندیاں ہیں۔ ہم بولڈ مناظر نہیں دکھاسکتے، ہم حدود پار نہیں کرسکتے لیکن اس سب کے باوجود ہم مسائل پر بات کرتے ہیں اور لوگ ان سے سیکھ رہے ہیں۔ صبا قمر نے اپنے آنے والے شو ’’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘‘ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس  شو میں معاشرے میں موجود مردانگی کے تصورات کو اجاگر کیا گیا ہے۔مسٹر اینڈ مسز شمیم‘‘ ویب سیریز میں صبا قمر کے علاوہ اداکار نعمان اعجاز مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ کاشف نثار نے اس کی ہدایات دی ہیں۔ یہ ویب سیریز ’’زی فائیو‘‘ پر 11 مارچ سے دکھائی جارہی ہے ۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں