TV on Ramzan Transmission Ishq E Ramzan

ٹی وی ون کی رمضان نشریات کی دھوم

ٹی وی ون کی رمضان نشریات بلاشبہ کم وسائل، کم بجٹ اور بغیر کسی دھوم دھڑکے اور سرمایہ کاری کے بہترین نتائج دے رہی ہے۔۔ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ اختتام پذیر ہوچکا۔۔ اس دوران جب ہم تمام بڑی رمضان ٹرانسمیشنز پر ایک نظر ڈالتے ہیں تو ہر قسم کی ریٹنگ یہی بتاتی ہے کہ ٹی وی ون کی رمضان نشریات کا کوئی توڑ نہیں۔۔ رمضان نشریات کی ریٹنگ کے معاملات کو اگر دیکھا جائے تو اے آر وائی کی شان رمضان کا دور دور تک کوئی مقابلہ نہیں۔۔۔ لیکن شان رمضان کا عالی شان سیٹ، مہمانوں کی بہاریں۔۔ اور اینکرزکی محنت کو ملاجلا کردیکھا جائے توصاف لگتا ہے کہ خرچہ ہوا ہے۔۔ سیانے کہتے ہیں پیسہ بولتا ہے۔۔ شان رمضان کے سیٹ سے لے کر علمائے کرام اور نعت خوانوں کی لمبی فہرست دیکھی جائے تو ہر جگہ پیسہ بول رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ افطار اور سحری ٹرانسمیشن میں اے آر وائی دیجیٹل نمبر ون جارہا ہے۔۔ اس کے بعد بات کرتے ہیں گروپ ایم کی۔۔ جس نے جیو، ہم ٹی وی اور ایکسپریس کی رمضان نشریات خریدی ہوئی ہیں۔۔ جیوپر رابعہ انعم ۔۔ ہم ٹی وی پر احسن خان اور بشری عامر جب کہ ایکسپریس کے متعلق تو لوگوں کو یہ علم نہیں کہ وہاں اینکرز کون ہیں ، اس بات سے اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ ایکسپریس کی رمضان نشریات کہاں کھڑی ہے۔۔۔ ایکسپریس کی رمضان نشریات کے تھیم سانگ کو بیرون ملک شوٹ کیاگیا، کہاجاتا ہے کہ 80 لاکھ روپے میں یہ تھیم سانگ فلمی جوڑی پر شوٹ کیاگیا لیکن اس تھیم سانگ کو شوٹ کرنے والوں کی عقل پر ماتم کرنے کو دل چاہتا ہے کہ پورے تھیم سانگ میں کہیں بھی مسجد نظر نہیں آئی۔۔ ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے کسی فلمی گانے کی عکس بندی کی گئی ہو۔۔ جیوکی چونکہ رینج زیادہ ہے۔۔ اس کی ویورشپ بھی بہت ہے اس لئے اس کی نشریات مسلسل دوسرے نمبر پر آرہی ہے۔۔ لیکن ہم ٹی وی کی بھی نشریات کو تیسرے نمبر پر آنا چاہیئے لیکن ایسا بالکل بھی نہیں۔۔ بلکہ تیسرے نمبر پر ٹی وی ون کھڑا ہے۔۔ جہاں افطار میں ساحر لودھی اور سحری میں شبیرابوطالب مسلسل کامیابی کی منازل طے کررہے ہیں۔۔ شبیرابوطالب تو پہلے عشرے میں کئی بار دوسرے نمبر پر آئے۔۔اسی طرح ساحر لودھی بھی مقابلے کی سخت فضا میں اپنی موجودگی کا احساس دلا رہے ہیں۔۔ اور مسلسل تیسرے نمبر پر آرہے ہیں۔۔

Ishq E Ramzan Ratings
Ishq E Ramzan Ratings

گزشتہ دنوں ہم نے ٹی وی ون کی رمضان نشریات، عشق رمضان کے سیٹ کا دورہ کیا۔۔ ساحر لودھی گیم شو کی تیاری میں مصروف تھے۔۔ چلتے چلتے ان سے مختصر سی گفتگو بھی ہوئی۔۔ ساحر لودھی نے عمران جونیئر ڈاٹ کام کو خصوصی بات چیت میں بتایا کہ ۔۔ وہ اگلے سال بین الاقوامی رمضان ٹرانسمیشن کریں گے،  اس رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے وہ تفصیل بہت جلد بلاگرز کے ساتھ ایک ملاقات میں بتائیں گے۔۔ ساحر لودھی کا کہنا تھا کہ مختصر وسائل میں اتنی زیادہ کامیابیاں سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔۔ اللہ پاک کا بڑا کرم ہے کہ وہ مسلسل ہمارا ہاتھ تھامے ہوئے ہے۔۔ ساحر لودھی کامزید کہنا تھا کہ عشق رمضان کی ٹرانسمیشن کے دوران کانٹینٹ سے لے کر مہمانوں تک سب کا بہت خیال رکھا جاتا ہے۔۔ انہوں نے بتایا کہ ناظرین اگر ہماری نشریات پسند کررہے ہیں اور ہم ریٹنگ لے رہے ہیں تو اس میں ہمارا کوئی کمال نہیں بلکہ یہ سب اللہ پاک کا کرم اور فضل ہے۔۔

نیوزون ہو یا ٹی وی ون، میڈیا بحران کی زد میں یہ دونوں چینل بھی ہیں لیکن اس چینل کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں سے کسی ورکر کو نکالا گیا نہ ہی کسی کی تنخواہ میں کٹوتی کی گئی۔۔ میڈیا بحران میں جہاں دیگر چینلز اپنی رمضان نشریات پر کروڑوں روپے خرچ کررہے ہیں وہیں ٹی وی ون نے اپنی چادر کے مطابق پیر کو پھیلایا اور کم وسائل کے باوجود ایک شاندار پراڈکٹ مارکیٹ کو دی، جسے لوگ پسند بھی کررہے ہیں۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں