tv meezbaani ka tajarba acha rha

ٹی وی میزبانی کا تجربہ اچھا رہا، شعیب ملک۔۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ٹی وی شومیں میزبانی کا تجربہ اچھا رہا اگر اچھی آفر ہوئی تو ایکٹنگ بھی کرسکتا ہوں۔ ایکسپریس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ تھائی لینڈ میں شو کیا تو کرکٹرز نے بہت سپورٹ کیا، کرکٹ پر تبصرے بھی چلتے رہتے ہیں تاہم پہلی ترجیع کرکٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ کام کرنے کی کوشش کرتا ہوں جس میں خود بھی لطف اندوز ہو سکوں، دوسروں کو دیکھ کر کچھ نہیں کیا، مجھے میزبانی کرنا اچھا لگتا ہے۔ شعیب ملک نے ایکٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اداکاری مجھے کرنی نہیں آتی مگر کہتے ہیں کہ کرکٹر بڑے اداکار ہوتے ہیں، بہت اچھی پیشکش آئی اور وقت ہوا تو شاید کرلوں۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں