tv licence fees mein izafa mistrad

ٹی وی لائسنس فیس میں 300 گنا اضافے کا فیصلہ۔۔

بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ اور بھاری ٹیکس پہلے ہی عوام کی زندگی اجیرن کر چکے ہیں اور اب پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی)نے بجلی کے بلوں میں شامل ٹی وی لائسنس فیس بڑھانے کافیصلہ کر لیا ہے۔ ڈیلی ڈان کے مطابق پی ٹی وی لائسنس فیس بڑھا کر بجلی کے صارفین سے اضافی 20ارب روپے اکٹھے کرنا چاہتا ہے۔ پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایک فنانشل پلان کی منظوری دی ہے جس کے تحت لائسنس فیس 35روپے سے بڑھا کر 100روپے کر دی جائے گی۔اس بورڈ آف ڈائریکٹرز میں زیادہ تر پی ٹی وی کے ملازمین اور دیگر سرکاری حکام ہی شامل ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ پی ٹی وی نے نجی شعبے سے 3مارکیٹنگ منیجرز بھرتی کر رکھے ہیں جن کی مجموعی تنخواہ 30لاکھ روپے ہے۔ ان منیجرز نے ملازمین کی مدت ملازمت میں 2سال کمی کرکے 58سال کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس سے ادارے کو 15لاکھ روپے ماہانہ کی بچت ہو گی۔یہ واحد منصوبہ ہے جو پی ٹی وی اپنے 20ارب روپے سالانہ (ایک کروڑ 70لاکھ روپے ماہانہ)کے مالی خسارے پر قابو پانے کے لیے بنا پایا ہے۔یہ ادارہ 6دہائیوں سے آپریشنل ہے لیکن افسوسناک امر ہے کہ آدھی صدی سے زائد عرصے میں یہ ادارہ اپنا مارکیٹنگ پلان بنانے کے قابل بھی نہیں ہوا۔ اس کے مقابلے میں چند سال قبل آنے والے کئی نجی نشریاتی ادارے منافع کما رہے ہیں۔پی ٹی وی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے لائسنس فیس میں 65روپے اضافے کی منظوری دے دی ہے اور اب وہ وزیراعظم کی طرف سے منظوری کے منتظر ہیں۔ادارے کی آمدنی میں اضافے کا یہ عظیم الشان منصوبہ 30لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لینے والے ان تین مارکیٹنگ منیجرز نے بنایا ہے۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں