دھرتی ٹی وی کے رپورٹر پر بھی تشدد، کپڑے پھٹ گئے۔۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار کے قریب پولیس نے نجی سندھی نیوز چینل کے رپورٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹر اور کیمرہ مین تین تلوار پر ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے کی کوریج کے لئے گئے جہاں مظاہرین پریاکماری کی بازیابی کیلئے احتجاج کررہے تھے۔دوران کوریج اچانک پولیس نے رپورٹر پر دھاوا بول دیا اور اسے اٹھا کر موبائل میں پٹخ دیا، وہاں موجود اہلکاروں کو جب بتایا گیا کہ یہ صحافی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ تھانے جاکر چھوڑ دیں گے۔۔دریں اثنا سندھ کے وزیرداخلہ ضیاء الحسن لنجار نے اس واقعہ کا نوٹس لے لیا۔۔ انہوں نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو فوری انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی برادری کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔۔ انہوں نے صحافی برادری کو یقین دہانی کرائی کہ تشدد میں جو بھی اہلکار ملوث ہوا، اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔۔
ٹی وی کے رپورٹر پر پولیس اہلکاروں کا تشدد۔۔
Facebook Comments