tv dramay yaksaniyat ka shikaar hein

ٹی وی ڈرامے یکسانیت کا شکار ہیں، سینئر اداکارہ۔۔

سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہونے والے منفی پراپگینڈے سے انکی ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے انٹرنیٹ پر بلاگرز کی بہتات، الزامات کی بارش اور غیرمصدقہ مواد کی موجودگی کو ثمینہ پیرزادہ نے غلط رجحانات سے تعبیر کیا۔ثمینہ پیرزادہ نے ٹی وی پر گلیمرس لڑکی سے لے کر، کھڑوس ساس تک کے تمام ہی منفی و مثبت کردار ادا کئے ہوئے ہیں۔ وہ موجودہ دَور میں ٹی وی ڈرامے کو یکسانیت کا شکار قرار دیتی ہیں اور ان کے خیال میں اگر جلد ہمارے پروڈکشن ہاسز نے ساس بہو والے ڈراموں سے نجات حاصل نہیں کی تو وہ وقت دُور نہیں جب ہماری ڈرامہ انڈسٹری کو اس کا نقصان اُٹھانا پڑے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں